راجستھان میں گزشتہ چار روز سے چل رہے شدید کہرے اور ٹھنڈ کی وجہ سے آج بھی معمولات زندگی متاثر رہی۔دارالحکومت جے پور میں صبح کہرا چھایہ رہا جس سے ہوائی
،ریلوے اور سڑک خدمات متاثر رہیں اور گاڑیوں کو دن بھر لائٹ کا سہارالینا پڑا۔کہرے کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ درجن مسافر گاڑیاں تین سے آٹھ گھنٹے تک تاخیر سے چل رہی ہیں۔